پنجاب : بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ

170

پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کےواقعات بڑھنے لگے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب  میں رواں سال کے پہلے سات ماہ میں آٹھ سوچوالیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری حکام  نے معاملے کا نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلے خصوصی مہم چلانے کا حکم جاری کردیا۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں مشکوک  لوگوں کی نگرانی کی جاہری ہے۔جو افراد پہلے سے ہدف تھے ان پر بھی سخت نظر رکھی جارہی ہے۔

مراسلے میں بتایاگیاہےکہ بہت سےکیسزمعاشرتی خوف کی وجہ سےسامنےنہیں آرہے۔

آئی جی پنجاب نےزیادتی کیسزمیں ملوث ملزمان کی فہرستیں تیارکرنے کاحکم دیاہے۔

مراسلے کےتحت سزا یافتہ،ضمانت،یاسمجھوتےکےبعدرہاافراد کی فہرست تیار کی جائے گی۔ملوث ملزمان کےکریکٹرسرٹیفیکیٹس میں انکاجرم ظاہرکیاجائے گا۔