نوشکی اور کوئٹہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

301

نوشکی اور کوئٹہ دھماکوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی

(دی بلوچستان پوسٹ نیوز)

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے نوشکی اور کوئٹہ میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے نوشکی میں گزشتہ رات پاکستانی جھنڈے لگانے والوں اور آج صبح نام نہاد آزادی کے نام پر تماشہ کرنے والوں پر ہینڈ گرنیڈ حملے کیئے جبکہ کل رات کوئٹہ میں بھی بلوچ سرمچاروں نے کاروائی کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ سرزمین پر ریاست کی طرف سے کیئے گئے جشن آزادی جیسے بھونڈے اقدامات کے خلاف مزاحمتی عمل جاری رکھیں گے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ معصوم بلوچوں کو ورغلا کر دھونس اور دھمکی سے ایسے تقریبات میں شامل کیا جاتا ہے، اس لئے ہم اب تک ان کے خلاف سخت اور بڑے مزاحمتی کاروائیوں سے اجتناب کررہے ہیں۔ ہماری حالیہ کاروائیاں صرف ان لوگوں کو یہ پیغام دینے کیلئے ہیں کہ وہ دشمن کے بلوچ مخالف اقدامات سے دور رہیں۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ کل رات سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں اور ہماری کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔