فورسز پر حملے و ریاستی مخبر کو ہلاک کیا، بی ایل ایف

165

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے دز میں فوجی چوکی پر تین راکٹ فائر کئے۔ راکٹ لگنے سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ چیک پوسٹ ایک اسکول پر قبضہ کرکے قائم کی گئی ہے۔ اس شدید حملے کے بعد حواس باختہ پاکستانی فوج نے عام آبادی کی طرف کئی مارٹر فائر کیے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے وادی میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاستی مخبر پنڈو ولد عبدالرحیم کو ہلاک کیا۔ وہ فوجی آپریشنوں میں فوج کی رہنمائی، سرمچاروں کا تعاقب اور نشاندہی میں قابض فوج کے ساتھ تھا۔ حالیہ نام نہاد انتخابات کے دوران وہ بندوق بردار ہوکر لوگوں کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں میں لانے میں بھی ملوث تھا۔ اس کے دیگر ساتھی بھی ہمارے نشانے پر ہیں۔