بی ایل اے کے فدائی سرمچار ریحان بلوچ کو سلام پیش کرتے ہیں، یو بی اے

368

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے دالبندین کے علاقے میں چائنیز انجینیئرز پر بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی حملہ کرنے والے سرمچار ریحان بلوچ کو خراج ء تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریحان بلوچ نے مجید بلوچ اور بازخان مری کے کردار کو ایک بار پھر دُہراتے ہوے دُنیا کو یہ پیغام دیا کہ بلوچ قوم اپنی آزادی کی جنگ میں کسی بھی قُربانی سے دریغ نہیں کریگا۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجنیئرز پر خود کش حملہ کیا گیا جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے حملہ آور کا نام ریحان بلوچ ظاہر کیا تھا۔

دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق ریحان بلوچ بی ایل اے کے سینیئر کمانڈر اسلم بلوچ کے فرزند ہیں۔

اس حملے میں سرکاری ذرائع کے مطابق دو ایف سی اہلکار سمیت چھ انجینیئرز زخمی ہوئے تھے تاہم ہسپتال ذرائع سے موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تین چینی انجینیئرز اور ایک ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاشیں اور زخمیاں پہنچانے کے بعد ہسپتال کو سیل کردیا گیا، جس کے بعد مزید گاڑیاں بھی زخمیاں لاتے رہے، تاہم ہسپتال حکام کو علاج فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، فوج کی اپنی میڈیکل کور انکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتی رہی۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کراچی اور کوئٹہ سی ایم ایچ شفٹ کردیا گیا اور اس موقع پر میڈیا نمائیندگان کو بھی اندر آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔