بولان: ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ

252

بولان: ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ میں ریلوے اسٹیشن پر زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ریلوے اسٹیشن کے کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ریلوے اسٹیشن کے مشرقی مال گودام کے چھت کو نقصان پہنچا۔

ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دھماکہ کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے بولان کے علاقے مچھ اور گردونواح کے علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ریلوے ٹریک سمیت ریل گاڑیوں کو تواتر سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔