اٹلی: پل گرنے سے 30 افراد ہلاک

208

اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں پُل گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہو گئی جب کہ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پُل گرنے سے اے ٹین موٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو گیا اور 300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے حادثے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اٹلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نے پُل گرنے کے واقعے کو بدترین سانحہ قرار دیا ہے جب کہ کئی گاڑیاں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جن کو نکالے جانے کا کام جاری ہے۔