کوئٹہ: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق، 3 زخمی

21

کوئٹہ میں دوگروہوں کے درمیان تصادم اور ڈکیتی کے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 3 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ ہڑک میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 30 سالہ امیر شاہ ولد سلطان شاہ ترکی سکنہ چشمہ اچوزئی جانبحق جبکہ دو بھائی عبدالنسیم ولد عبداللہ جان کاکڑ اور عبدالنافع ولد عبداللہ جان کاکڑ زخمی ہوگئے۔

گروہوں میں تصادم کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دریں اثناء کوئٹہ شہر میں سرپل کے قریب موٹر سائیکل چھینے کی کوشش میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ محب اللہ ولد عبدالمالک بنگلزئی سکنہ ائیرپورٹ روڈ زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔