گوادر : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پر فائرنگ

310

گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی بی اے پی کے رہنما پرفائرنگ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما غفور ہوت پر فائرنگ کی گئی ہے ، تاہم وہ فائرنگ سے  محفوظ رہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غفورہوت کے ریسٹ ہاؤس پر فائرنگ کی ہے، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعہ  کی تفتیش  بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم مسلح تنظیموں نے پاکستانی انتخابات سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی مقام پر حملے کرسکتے ہیں۔