کوئٹہ: پشتون ایس ایف (آزاد) کا پشاور حملے کے خلاف احتجاج

169

ایک سازش کے تحت پشتون قوم کونشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے: مظاہرین کا خطاب

(دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک)

پشتون ایس ایف (آزاد) کے زیر اہتمام پشاور میں ہونیوالے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں ہارون بلور سمیت 20 افراد کی شہادت کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے مرکزی صدر زبیر شاہ آغا، صوبائی صدر ایمل خان، صوبائی سینئر نائب صدر حبیب جلال زئی، مجیب شیراز، زرعی کالج ملک شہید یونٹ کے صدر سخی کاکڑ اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی اور سازش کے تحت اس خطے میں استعماری اور سامراجی مفادات کو تحفظ دینے اور استعمار کے استحصالی منصوبوں کی کوششوں سے وطن پر مسند رہنے کیلئے پشتون قوم کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت اور دیگر نہتے بے گناہ پشتون کی شہادت نے واضح کر دیا ہے کہ آج بھی پشتون قوم کو زندہ رہنے کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔