کوئٹہ: پاک افغان باڈر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بند

1036

چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر کے سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گشت میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے , انٹرنیٹ سروس معطل

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق آج سے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی بند ہوگئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈرپر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزہ رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے، جب کہ چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر نے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گشت میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چمن شہر سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جو 31 جولائی تک معطل رہیگی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کو اس لئے بند کردیا گیا ہے کہ آنے والے الیکشن کے دوران عوام آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور کسی دہشت گردی کے واقعہ سے بچا جاسکے-

جبکہ کاروباری افراد حکام کے اس فیصلے سے ناخوش نظر آرہے ہیں ان کا موقف ہے کہ بارڈر کے بند ہونے سے انہیں کاروباری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔