پنجگور : پروم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق

397

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جابحق۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے پروم میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی شناخت الفت ولد حاجی حاصل خان شہداد زئی کے نام سے ہوئی جو کہ پروم کے نعیم آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

تاہم ابھی تک اس قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی کہ مسلح افراد نے الفت نامی شخص کو کیوں نشانہ بنایا ۔