پشاور: اے این پی کے میٹنگ میں دھماکہ، 12 جانبحق، 35 زخمی

189

پشاور میں اے این پی کے کارنر میٹنگ میں ایک خود کش دھماکے میں 12 افراد جانبحق اور 35 زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق پشاور مین عوامی نیشنل پارٹی کے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں بشیر احمد بلور کے صاحب زادے سمیت 12 افراد جاں بحق جبکہ35 زخمی ہوگئے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب بیرسٹر ہارون بلور کی آمد پر آتش بازی ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ بشر احمد بلور کو بھی 2012 میں ایک انتخابی مہم کے دوران مار دیا گیا تھا۔