لورالائی: ویمن ٹیکنیکل سینٹر کے طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

226

ویمن ٹیکنیکل سینٹر کے طالبات کا وظائف اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ہڑتال و مظاہرہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کے مطابق ڈسٹرکٹ لورالائی میں ویمن ٹینکینل سینٹرکے طالبات کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجاً کلاسز کا بائیکاٹ اور سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ویمن ٹیکنیکل سینٹر کے سامنے احتجاج کرنے والی طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹر میں پانی ، بجلی اور دوسری بنیادی ضروریات کی کمی دور کی جائے اور مستقل بنیادوں پر اساتذہ کی تعیناتی کرنے طالبات کے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔طالبات کی جانب سے دو ماہ سے نہ ملنے والی وظائف کی ادائیگی کی مطالبے سمیت کلرک اسٹاپ اور درجہ چہارم اسٹاف پر کرپشن اور کلاسوں میں مداخلت کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے ڈسٹرکٹ لورالائی میں ویمن ٹینکل سینٹر کا افتتاح اسسٹنٹ ہائی کمشنر یو این ایچ سی آر (UNCHR) ’جار ج اوکوت اببو‘ نے 2016میں کیا تھا۔ویمن ٹیکنیل سینٹر ڈسٹرکٹ لورالائی میں 13ارب، 23 کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے قائم کی گئی تھی تاکہ خواتین کو مختلف کاروباروں سمیت سلائی، کمپیوٹر ، بیوٹیشن اور کھانا بنانے سمیت دیگر ہنرسکھائے جاسکے۔

صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بڑی رقوم خرچ کر کے اس طرح کے تربیتی مراکز قائم کی گئی ہیں مگرمراکز کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کی جاسکیں ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت سمیت دوسرے علاقوں سے طالبات کی جانب سے ان مراکز میں سہولیات کے فقدان اور وظائف کے نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔