لورالائی: ایف سی ملازم کی لاش برآمد

169

لورالائی سے 20 سالہ ایف سی ملازم کی گولیاں لگی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لورالائی کے شپیلہ ندی سے بیس سالہ ایف سی ملازم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی کے سب تحصیل تیرایسوٹ کے علاقے شپیلہ ندی سے بیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نظر محمد ولد میرو خان ایسوٹ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گولیوں سے چھلنی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضع رہے قتل ہونے والا شخص ایف سی بلوچستان کا ملازم بتایا جارہا ہے اور اب تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔