عام انتخابات 2018: بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل

251

عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں بلوچستان کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ سروع کو معطل کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق پشین، قلعہ عبداللہ اور مستونگ میں آج سے 31 جولائی تک انٹرنیٹ سروس معطل رہےگی جبکہ آواران، کیچ اور قلات میں سروس فروری 2017 سے معطل ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے الیکشن کمیشن کی آرٹی ایس سروس متاثر ہوگی۔

انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے الیکشن کمیشن کی ووٹر تصدیقی سروس بھی متاثر ہو گی، سروس وزارت داخلہ کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کو انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔