سینئر صحافیوں پر حملوں کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

159

حامد میر اور عمر چیمہ سمیت چار صحافیوں کے نام تھریٹ لسٹ میں شامل۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو میڈیا ذرائع سے موصول ایک مسودے کے مطابق پاکستان کے انسداد دہشت گردی اتھارٹی ( نیکٹا ) نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد سینئر صحافیوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

نیکٹا نے اس بابت اسلام آباد اور پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی اتھارٹی نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ اسامہ خالد نامی ایک دہشتگرد پاکستان کے دارالحکومت
اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور وہ سینئر صحافی حامد میر ، مطیع اللہ جان ، اعزاز سید ، وحید مراد اور عمر چیمہ کو قتل یا ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے سینئر پاکستانی صحافی حامد میر پر کراچی میں حملہ ہوا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے اور عمر چیمہ کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے تھے جہاں ان پر انسانیت تشدد کیا گیا تھا۔ دونوں نے خود پر حملوں کی ذمہ داری خفیہ اداروں پر عائد کی تھی۔