سندھ: نوابشاہ میں قومپرست جماعت کی جانب سے آزادی مارچ

438

سندھ کے شہر نوابشاہ میں جسقم کیجانب آزادی مارچ

دی بلوچستان پوسٹ ویب مانیٹرنگ ڈیسک کے  مطابق سندھ کے شہر نوابشاہ میں سندھ کی  آزادی پسند پارٹی جیئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے آج نوابشاہ شہر میں “سندھ مانگتا ہے آزادی” کے نام سے آزادی مارچ کیا گیا۔

مارچ کی رہنمائی جسقم کے مرکزی رہنما علی رضا خاخیلی، سرفراز میمن، ساگر حنیف بڑدی اور دیگر رہنماؤں نے کی اور جسقم سمیت دیگر قومپرست پارٹیوں کے کارکنان اور عام لوگ ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، اس موقعے پر جسقم کارکنان نے سندھ مانگتی ہے آزادی، پاکستان نہیں چاہیئے، کالاباغ ڈیم نہیں چاہیئے کے نعرے بلند کرتے رہیں.

جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسقم رہنماؤں نے کہا کہ سندھ بھر سے پاکستان کی ریاستی ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں جیئے سندھ کے کارکنان کو اٹھاکر لاپتا کردیا ہے، ہم ان سب کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہمارے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ سندھ کے سارے وسائل سندھ دھرتی کے باسیوں کے حوالے کئے جائیں اور پاکستانی ریاست کی جانب سے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار ہم برداشت نہیں کریں گے، سندھ میں کالونائیز کئے گئے سارے غیر سندھیوں کو سندھ کی دھرتی سے نکال کر اپنے اپنے ملک بھیجا جائے۔

جلسے میں شریک مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان میں مقبوضہ دھرتی بنائی گئی ہے، ہم سندھی پاکستان میں کبھی بھی غلام بن کر نہیں رہیں گے۔ سندھ پاکستان سے آزادی چاہتی ہے اور ہم اپنے وطن سندھ کی آزادی کے لیئے رہبر سندھ سائیں جی ایم سید کے فکر تحت پرامن سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔