دشت: فورسز کا آپریشن، 1 شخص لاپتہ

210

دشت میں فورسز کیجانب سے گھروں پر چھاپے، 1 شخص حراست بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت میں فورسز کی جانب سے آپریشن کی گئی، دوران آپریشن فورسز نے گھروں کی تلاشی لی اور ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونیوالے شخص کی شناخت وحید ولد شیر محمد سکنہ کاشاپ دشت سے ہوئی ہے۔

جبکہ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فورسز کیجانب سے گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے سمیت خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں فورسز کا آپریشن اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب درجنوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر گرفتار ہوکر طویل عرصے تک لاپتہ ہوتے ہیں اور بعض لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوتے ہیں ۔

بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے علاوہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے نے بھی اس کا الزام پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں پر عائد کیا ۔

جبکہ کہ ان لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے گذشتہ کئی سال سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ ماما قدیر اور فرزانہ مجید کی قیادت میں کوئٹہ سے کراچی اور پھر اسلام آباد تک لانگ مارچ بھی کیا گیا ۔