خضدار: سیاسی کارکن کے گھر پر دستی بم حملہ

167

خضدار میں نہ معلوم افراد نے سیاسی کارکن کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طلبا تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے خضدار زون کے جوائنٹ سیکریٹری کریم بلوچ کے گھر پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں مختلف تنظیموں، خاص طور پر قوم پرست و آزادی پسند تنظیموں کے کارکنان کے گھروں پر حملے، ان کو دھمکیاں اور اغوا و قتل کیا جاتا رہا ہے، جس کا الزام یہ تنظیمیں پاکستان کی خفیہ اداروں اور فورسز پر عائد کرتی رہی ہیں۔

ذرائع سے موصول مذید تفصیلات کے مطابق بی ایس او پجار کا موقف آزادی پسندی جیسے سخت گیر موقف سے مختلف ہے اور ایسے  میں ‘پجار’ کے کارکن کے گھر پر حملہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔