خاران: لاپتہ صحافی امانت حسرت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

163

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی امانت حسرت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی امانت حسرت بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ امانت حسرت بلوچ کو 27 مارچ 2018 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اسلام آباد سے خاران واپسی پر راستے میں بس سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی صحافی قتل و اغوا ہوچکے ہیں اور کئی تاحال لاپتہ ہیں۔