بیلجیئم، برازیل کو 1-2 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

167

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ پانچ بار کا چیمپئن برازیل عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

روسی شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

بیلجیئم کو پہلا گول اون گول کی صورت میں ملا جب فرنینڈنہو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پہنچا دیا۔

بیلجیئم کی سبقت کیون ڈی برون نے 31ویں منٹ میں دوگنی کردی۔

دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا تاہم بیلجیئم کے دفاع نے اس کا جم کر مقابلہ کیا۔

76ویں منٹ میں ریناٹو اگسٹو نے بیلجیئم کی سبقت آدھی کردی تاہم برازیل مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکا اور اس طرح برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ بیلجیئم 1986 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچا ہے۔