ایف سی کیمپ پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

173

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے کرمووڈھ اور تلی کے درمیانی علاقے میں واقع ایف سی کیمپ پہ راکٹوں سے حملہ کیا ایک راکٹ ایف سی کیمپ کے سامنے کھڑی گاڑی کو لگا جو کہ 25 جولائی کے الیکشن کے سیکورٹی کے لیے اہلکاروں کو کیمپ میں اُتار رہا تھا ۔

ترجمان مزار بلوچ کے مطابق راکٹ کا نشانہ بننے والا گاڑی تباہ ہوا جبکہ گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوئے حملے کے بعد فورس کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک رہا ، بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔

مزار بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارے کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔