اورماڑہ: گاڑی حادثے میں 3 بچے جاں حق، 19 افراد زخمی

192

اورماڑہ کوسٹل ہائے وے پر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے 19 افراد زخمی اور 3 بچے جاں بحق۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات  کے مطابق آج کوسٹل ہائے وے پر اورماڑہ سے پسنی جانی والی سنگل کیبن گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی جبکہ تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے مسافروں میں 3 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔

زخمیوں کو اورماڑہ نیول ہسپتال دھرمانجاہ پہنچا دیا گیا ہے۔