سبی و کاہان کے درمیانی علاقوں میں فورسز و مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

53

سبی و کاہان کے درمیانی علاقے میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ سبی کے مطابق سبی اور کاہان کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان مختلف مقامات پہ جھڑپیں ہوئیں ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ تین دنوں سے ان علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے جس میں اطلاعات کے مطابق اب تک 15 سے زائد لوگوں کو فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ہے ۔

فورسز کی جانب سے جاری تین دنوں کی آپریشن میں گذشتہ شام سے ہی مسلح افراد نے مختلف مقامات پہ فورسز پر حملے کئے جس کے بعد سے جھڑپیں بھی شروع ہوئیں ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقوں میں فورسز نے بڑے پیمانے کی آپریشن کئے ،جس میں درجنوں افراد کو گرفتار اور کئی لوگوں کو قتل کردیا تھا ۔

اس کے علاوہ فورسز نے کئی دفعہ دوران آپریشن پہلے سے گرفتار افراد کو آپرپشن میں ہی قتل کرکے انھیں مسلح تنظیموں کا ممبر ظاہر کیا تھا ۔

اس کے علاوہ ان علاقوں میں تواتر کے ساتھ فورسز پر مسلح افراد کی جانب سے حملے بھی ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف تنظیمیں قبول کرتے ہیں ۔

تاہم گذشتہ شام سے جاری فورسز پر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔