کوئٹہ: کوئلہ کان میں دھماکہ، 6 زخمی

170

سنجدی میں کوئلے کے کان میں دھماکہ، 6 کانکن زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کے کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 کانکن زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کانکنوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردی گئی ہیں۔

اپڈیٹ: نامہ نگار کو موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سنجدی میں کوئلہ کان گیس دھماکے سے بیٹھ جانے سے کئی مزدور پھنس گئے ہیں۔

امدادی ذرائع کے مطابق ابھی تک 4 مزدورں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:

کوئلہ کانوں میں حادثات کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل