کوئٹہ : قلت آب کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے

161

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں  قلت آب کا مسئلہ شدت اختیار کرگیاہے۔ جس کے باعث علاقہ مکین ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر آچکے ہیں بلکہ ان سے 1200سے 1500روپے تک فی ٹینکر قیمت وصول کی جارہی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں کے  مکینوں کاکہناہے کہ انہیں پرائیویٹ ٹیوب ویلز کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جاتی ہے جس کے عیوض وہ مذکورہ کمپنی کو 8سو روپے ماہانہ کی ادائیگی کرتے ہیں لیکن اب کچھ عرصے سے انہیں پانی کی سپلائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے  عوام کی گھریلو اور کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے ایک طرف پرائیویٹ ٹیوب ویلز مالکان فی کنکشن 8سو روپے ماہانہ وصول کررہے ہیں تو دوسری جانب صارفین کو پانی کی فراہمی نہیں کی جارہی بلکہ لگ رہاہے جیسے ٹیوب ویلز مالکان اور واٹر ٹینکر مافیا آپس میں ملے ہوئے ہو علاقہ مکین پانی کی کمی کے باعث رمضان المبارک کے مہینے میں سخت مشکلات سے دوچار ہے بلکہ وہ ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے ٹینکر مالکان علاقے میں پانی کی کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے فی ٹینکر 12سو سے 1500روپے تک وصول کررہے ہیں ۔

 علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ روزے کے دوران پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں اقدامات اٹھائیں تاکہ وہاں کی عوام کو ذہنی کوفت اور پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے ۔