کوئٹہ: دو مختلف حادثات میں ایک شخص جانبحق 4 زخمی

124

کوئٹہ میں دو مختلف حادثات پیش آنے پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ چار زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب ایف سی کی گاڑی، بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا جبکہ گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب ایک گودام میں سریا سے بھری ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کوسول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔