کوئٹہ : جعلی ادویات کا کاروبار عروج پر

360

کوئٹہ میں جعلی ادویات کا کاروبار عروج پر ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں جعلی ادویات کا کاروبار عروج پر ہے ،

شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاون،خلجی کالونی،غوث آباد،چالوباوڑی جتک اسٹاف،نواں کلی،کلی شابوہ ، موسٰی کالونی سریاب روڈ ودیگر علاقوں میں غیر معیاری اور زاہد المیعاد ادویات کھلے فروخت ہورہا ہے ۔

  عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ مختف ادویات جو غیرمعیاری اور زائد المیعاد بھی ہیں ان کا کاروبار جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اکثر ان پڑھ اور ناخواندہ افراد کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ غیرمعیاری دوا خرید رہے ہیں اس کے علاوہ میڈیکل اسٹورز سے زائد المیعاد ادویات مفت میں یا انتہائی ارزاں قیمت پر خریدلی جاتی ہیں جنہیں نواحی اور پسماندہ علاقوں میں اصل قیمت پر ہی فروخت کردیاجاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مشہور برانڈ کی ادویات کی نقل بھی بنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

سماجی حلقوں نے کہاکہ مریض  ادویات کے کورس پر کورس کرتے رہتے ہیں لیکن  ٹھیک نہیں ہوتے اور اکثر بیماری میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی بنیادی وجہ جعلی ادویات ہیں اور ساتھ ہی غیرمعیاری اور زائد المیعاد ادویات سمگل بھی کی جاتی ہیں اور کئی گناہ منافع کمایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ متعلقہ حکام اس جانب فوری طورپر اس مذموم کاروبار میں شریک افراد کےخلاف کارروائی کریں اورشہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات سے بچایاجائے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ  غیر معیاری ادویات کی وجہ سےہر سال7لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تمام قواعد ضوابط کے باوجود حکومت جعلی ادویات کو مارکیٹ میں آنےسے روک نہیں سکتی  ۔