پنجگور : مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

216

پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگو ر کے تحصیل گچک کے علاقے جوری میں نامعلوم مسلح افراد نے خدائے رحم ولد عبدالصمدسکنہ پنجگورکو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کس نے اور کیوں اغواء کیا ہے۔