پنجگور: لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

188

پنجگور سے لاپتہ شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے کیلکور ہیرونٹ کے مقام سے حیدر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے.

اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو دو ہفتے قبل پسنی کے علاقے شادی کور سے اغواء کیا گیا تھا.