پشین: ایڈوکیٹ ضامن خان کو قتل کرنیوالی والی ملزم گرفتار

96

ضامن خان ایڈوکیٹ کو قتل کرنے والی خاتون ملزم گرفتار، دوران تفتیش ملزمہ کااعتراف جرم

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقتول وکیل ضامن خان کو قتل کرنے والی خاتون ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشین کے قریب غڑکئی کراس کے مقام ایڈوکیٹ ضامن خان کے قاتل کرنے والی خاتون ملزم کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا گیا، ملزم خاتون نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشین کے مطابق جس دن مقتول وکیل کو اغواء کیا گیا اس دن سے لیویز فورس نے ملزم کو تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتول کوئٹہ میں وکالت کا مطالعہ کرنے کی غرض سے کوئٹہ کے ایک نجی ہوٹل میں رہائش پزیر تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پتہ چلا کہ مقتول وکیل سے آخری دن ہوٹل میں ایک مرد اور خاتون ملیں اور انہیں گاڑی میں ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کاروائی کرکے خاتون ملزم کو گرفتار کیا۔