پشاور سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر گرفتار

360

ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے انہتائی مطلوب کمانڈر مولوی بہادر جان کو گرفتار کرلیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز کے ذریعے دبئی جانا چاہتا تھا۔

ذرائع کے مطابق مولوی بہادر جان نے اپنا حلیہ بدل رکھا تھا اور اسے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام میڑیا کو بتایا وزارت داخلہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر مولوی بہادر جان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں مارا جاچکا ہے۔