نوشکی کے قریب شوراوک میں طالبان کا تعمیری کمپنی پر حملہ

838

نوشکی کے قریب افغانستان کے علاقے شوراوک میں طالبان کا تعمیری کمپنی پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے نوشکی سے متصل افغانستان کے صوبے کندھار کے ضلع شوراوک میں سڑک بنانے والی کمپنی پر حملہ کردیا ۔

حملے میں 4 پولیس اہلکار جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ، جبکہ وہاں کام کرنے والے  13انجنیئرز اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

طالبان شدت پسندوں نے کمپنی پر حملے میں وہاں موجود 15 کے قریب گاڑی ، ٹینکرز اور بلڈوزروں کو آگ لگا دی ۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے کندھار سے نوشکی کے قریب تک 93 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر جاری ہے ، 75 ملین  ڈالر کے اس منصوبے کو 15 ماہ میں مکمل کرنے کا کمپنی کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔

دریں اثناء دوسری جانب افغانستان کے  مختلف علاقوں میں  پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں گذ شتہ بارہ گھنٹوں کے دوران افغان فورسز کے اڑتیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

افغان حکام نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چار صوبوں میں یہ کارروائیاں سر انجام دیں۔

حکام نے ان پرتشدد حملوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔