مند اور تمپ میں فورسز کا آپریشن ایک بلوچ شہری گرفتاری کے بعد لاپتہ

224

بلوچستان کے علاقوں مند اور تمپ میں فورسز کیجانب سے آپریشن جاری، کم از کم ایک شخص کی گرفتاری کی اطلاعات

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے مند اور تمپ میں فورسز نے گھروں پر چھاپے مارکر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے کوہ پُشت میں فورسز کیجانب سے عبدالعزیز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، فورسز نے دوران آپریشن عثمان ولد عبدالعزیز کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران چھاپہ، خواتین و بچوں سمیت گھر میں موجود دیگر افراد کو بھی زدوکوب کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

دریں اثناء تمپ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے بلوچ آزادی پسند رہنما عباس گچکی کے گھر پرچھاپہ مارکر گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

واضح رہے اس قبل بھی متعدد بلوچ قوم پرست رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر فورسز نے اس نوعیت کے چھاپے مارے ہیں، جہاں گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے اور اقرباء کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کی خبریں موصول ہوتی رہی ہیں۔