مستونگ: فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

154

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1شخص جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کنڈ عمرانی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں ہزار خان ولد بلند خان شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ جانبحق ہوگیا، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں۔