مستونگ: ایف سی کا آپریشن، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

264
File Photo

ایف سی کا مستونگ میں آپریشن اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کے مطابق فرنٹیر کور(ایف سی) نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قابو کے مقام پر خفیہ اطلاعات کے بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بلوچستان میں شدت پسندی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف سی زرائع کے مطابق شدت پسندوں کے ٹھکانے سے15 راکٹ، 46 فیوز، 2 مائنز، 2 ہینڈ گرنیڈ، مواصلاتی آلات اور بارودی مواد سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔