عالمی ادارے کا پاکستانی صحافیوں کے اغواء پر اظہار تشویش

129

آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں صحافیوں کے اغوا اور چینلز کے بندش کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی آزادی کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر باربرا کی جانب سے قائم مقام وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس ، چیف الیکشن کمشنر ، سینیٹ کے چیئرمین ،قائد حزب اختلاف اور سیاسی قیادت کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

خطوط میں حالیہ عرصے میں صحافیوں کے اغوا کے واقعات اور میڈیا اداروں کی بندش سے متعلق خبروں کے نشاندہی کی گئی ہے۔

عام انتخابات سے قبل ایسے اقدامات کو آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر قدغن سے معلومات تک رسائی کے لوگوں کے بنیادی حق کی بھی نفی ہورہی ہے۔

خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت کے لئے ماحول ساز گار بنایا جائے ۔