صحبت پور: زمین تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم، 9 افراد زخمی

135

صحبت پور میں زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں تصادم سے نو افراد زخمی۔

ٹی بی پی نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحبت پور تھانے کی حدود گوٹھ علی آبد گولہ میں زمین کے تنازعہ پر گولہ قبائل کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 عورتوں سمیت 9 افراد زخمی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔