شفیق مینگل نے آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی

584

شفیق مینگل آئیندہ انتخابات میں حلقہ پی بی(36) سوراب گدر سے حصہ لیں گے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق حق نا توار نامی تنظیم کے سربراہ شفیق الرحمان مینگل نے آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے حلقہ پی بی (36) سوراب گدر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی شفیق مینگل کے نمائندہ میر منظور احمد گرگناڑی نے ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ موسیانی سے حاصل کیئے۔

یاد رہے 2013 کے انتخابات میں شفیق مینگل نے اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا، جہاں وہ انتخابات ہار گئے تھے۔

واضح رہے شفیق مینگل پر الزام عائد ہوتا رہا ہے کہ وہ بلوچ مسلح دفاع نامی ایک ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرتے ہوئے، بلوچ قوم پرست سیاسی کارکنوں کے اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں اور توتک میں اجتماعی قبروں کا ذمہ دار بھی اسے قرار دیا گیا تھا جہاں سے 169 مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔