دالبندین: ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق

152

دالبندین: ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 1 شخص جانبحق، بچی زخمی

دء بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق تفتان سے کوئٹہ جانیوالی کار تیز رفتاری کے باعث یک مچھ کے قریب الٹ گئی.

اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک خاتون موقعے پر جانبحق ہوگئی جبکہ بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا.

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص حفیظ اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا.