تربت : ذگری زائرین زیارت شریف پہنچنا شروع ہوگئے

734

بلوچستان کے مختلف علاقوں، کراچی اور اندرون سندھ سے ذکری زائرین زیارت شریف تربت پہنچنا شروع ہوگئے۔

کراچی،اورماڑہ اور پسنی سے پیدل مارچ قافلے بھی زیارت شریف پہنچ چکے ہیں۔

ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ذکری زائرین اپنے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے زیارت شریف تربت پہنچ جاتے ہیں۔ جہاں وہ شب قدر کو عقیدت و احترام سے حمد و ثنا کرتے ہوئے اور شب بیداری میں گذارتے ہیں۔جبکہ زیارت شریف میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے زائرین کو ہر سال پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق اس سال شدید گرمی کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذکری زائرین کی آمد رمضان المبارک کے 26 ویں تک جاری رہتا ہے۔ جبکہ تربت سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین 24ویں رمضان المبارک سے پہلے تربت زیارت شریف پہنچ جاتے ہیں۔جہاں وہ رات کو حمد و ثنا میں گزارتے ہیں۔

ٹی بی پی  کے مطابق اس سال سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت کئے جارہے ہیں۔کراچی،اندرون ،اندرون سندھ سمیت مکران کے علاقے ،گوادر،پسنی،اورماڑہ،مشکے، گڈانی، سمیت مختلف علاقوں سے ذکری زائرین کا زیارت شریف تربت آمد کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

یاد رہے ذکری زائرین عیدالفطر سے قبل واپس اپنے اپنے علاقوں کو جاتے ہیں۔