بی ایل ایف نے کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

111

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعرات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں پیدارک کے علاقے گتانی ڈن کے مقام پر گھات لگا کر پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر حملہ کیا۔ حملے میں ایک گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا اور تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعرات ہی کے روز سرمچاروں نے نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر بالگتر میں پلمک کے مقام پر قائم فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔