بیلہ: بجلی بندش کیخلاف احتجاج، آر سی ڈی روڈ بند

128

بیلہ: علاقہ مکینوں کیجانب سے بجلی بندش کیخلاف احتجاج، میں آر سی ڈی شاہراہ بند

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیلہ میں بجلی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں کیجانب سے رات کو مین آر سی ڈی شاہراہ کو احتجاجاً مکمل بند کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے علاقہ مکینوں نے بجلی بندش کیخلاف کل رات کو احتجاجاً مین آر ڈی شاہراہ کو مکمل بند کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور شدید گرمی میں سینکڑوں سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن میں بچے، بزرگ، مرد اور خواتین شامل تھے.

جبکہ مظاہرین کا موقف تھا کہ جب تک علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا ہم اسی طرح اپنا احتجاج جاری رکھیں گے تاہم بعد میں انتظامیہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے مین آر سی ڈی شاہراہ کھول دی اور احتجاج ختم کردیا.