بلوچستان : کیچ سے فورسز کے ہاتھوں 2 افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

123

 کیچ سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے کیچ نے علاقے گیبُن ڈل بازار پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شیہک ولد عبدالغنی اور اللہ داد ولد حاجی ناصر کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ کیچ اور آس پاس کے علاقوں میں فورسز کا آپریشن گذشتہ کئی سال سے تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، جس کے سبب اب تک ہزاروں لوگ لاپتہ ، سینکڑوں لوگ قتل جبکہ مختلف علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موقف ہیں کہ وہ سی پیک روٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، جبکہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں الزام لگاتے ہیں کہ فورسز سی پیک کی حفاظت کے نام پر بلوچ نسل کشی میں مصروف ہیں ۔

اس کے علاوہ مختلف اوقات میں عالمی انسانی حقوق کے اداروں نے بھی بلوچستان میں فورسز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔