بلوچستان: ٹریفک حادثات میں 1 جانبحق 3 زخمی

93

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو ٹریفک حادثوں میں ایک شخص جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نشکی قادر آباد میں موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جانبحق ہوگیا۔

دوسی جان قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں دو موٹرسائیکل سواروں میں تصادم سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔