بلوچستان ٹریفک حادثات میں متعد د افراد زخمی

340

سبی اور نوشکی میں ٹریفک حادثات، متعدد افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور سبی میں گاڑیوں میں تصادم کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے شیخ واصل کے قریب کوئٹہ سے نوشکی، ملّ جانے والی ویگن اور کار میں تصادم کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سبی کے علاقےڈینگڑا کے قریب ٹرک اور ڈاٹسن میں ٹکر کے باعث دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے بلوچستان بھر میں معیاری روڈ اور ٹریفک کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے روڈ حادثات میں روزانہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ جن میں بہت سی قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔