بلوچستان : مند سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

155

بلوچستان کے علاقے مند سے فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات فورسز نے مند کے علاقے گیاب بازار میں چھاپہ مارکر دو نواجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز نے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیصل ولد مراد محمد اور عبدالمالک ولد موسی کے نام سے ہوئی ۔