بلوچستان: مختلف حادثات میں دوافراد جانبحق، دو زخمی

128

کوئٹہ / خضدار: ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں دو افرادجانبحق اور دو افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کےنتیجے میں ایک شخص جانبحق ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث ایک شخص جانبحق، لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے معروف تفریحی پوائنٹ مولہ چٹوک کے مقام پرٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق سوارب سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے مولہ چٹوک ایک مشہور تفریحی مقام ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف علاقوں سے تفریح کے غرض سے زہری کے اس علاقے کا زُخ کرتے ہیں، لیکن حفاظتی صحولیات نہ ہونے کی واجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانوں کا ضیاں ہوتا ہیں۔