بلوچستان : ضلع واشک کے گرلز اسکول کے اساتذہ طویل عرصے سے غیر حاضر

646

بلوچستان کے ضلع واشک کے گرلز ہائی سکول میں تعلیمی نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں ۔

متعدد ٹیچرز ضلع سے باہر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور علاقے سینکڑوں بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچ ستان کے ضلع واشک گرلز ہائی سکول میں تعلیمی نظام تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں ،متعدد ٹیچرز ضلع سے باہر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور علاقے سینکڑوں بچیاں زیور تعلیم سے محروم ہیں

اہلیاں واشک نے کہاہے کہ گذ شتہ کئی سالوں سے اسکول کا تعلیمی نظام تباہ ہے کئی بار ضلعی ایجوکیشن آفیسر کو مسئلے سے آگاہ کیا لیکن زبانی یقین دیانی کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوسکا ہے ۔

اہلیان علاقہ نے کہا کہ سیاسی لیڈروں سے لیکر علاقے میر معتبر تمام لوگوں نے بالائی سطح پر بھی شکایت کی لیکن نظام تعلیمی میں بہتر کے بجائے دن بدن بدتری آرہی ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری چیف جسٹس بلوچستان ایجوکیشن کے اعلی حکام انکا نوٹس لیں بصورت دیگر ہم اسکول کو تالا لگائیں گے۔