بلوچستان : تربت سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں اغواء

239

بلوچستان کے علاقے تربت سے دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح کوہِ مراد کے مقام سے فورسز اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے 14سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت لیاقت ولد بشام سکنہ کولواہ دازن کے نام سے ہوئی ہے

جبکہ دوسری جانب تربت بازار سے صغیر ولد بشیر احمد کو فورسز نے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

زرائع کے مطابق صغیر احمد کا بنیادی تعلق بلیدہ میناز سے ہے ۔